Author Topic: میٹرک سائنس پارٹ2 کے نتائج :تمام پوزیشنیں نجی اسکولوں نے حاصل کیں  (Read 2499 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

 
میٹرک سائنس پارٹ2 کے نتائج :تمام پوزیشنیں نجی اسکولوں نے حاصل کیں
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس پارٹ II کے سالانہ امتحانات برائے 2008ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحانات میں شرکت کے لئے 106746 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 106113 نے شرکت کی، 633 غیر حاضر رہے، 12248 نے اے ون، 20986 نے اے، 22864 نے بی، 18004 نے سی، 7030 نے ڈی اور 318 نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ نتائج کا تناسب 76.99 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر 81692 طلبہ کامیاب ہوئے۔ امتحانات میں سینٹ جوزف ہائی اسکول کی سباس علی بنت اعجاز علی سومرو اور علیشاہ خان غوری بنت بابر خان غوری نے 850 نمبروں میں سے 821 (96.59 فیصد) نمبر لے کر پہلی، فیلکن ہاؤس گرامر اسکول نارتھ کراچی کی مہوش صدیقہ بنت آصف علی، کراچی پبلک اسکول گلشن اقبال کی ثناء عظمت بنت عظمت عزیز اور سی سی اے ماڈل اسکول ایئرپورٹ کی درشہوار بنت محمد اسلم قریشی نے 805 (94.71 فیصد) لے کر مشترکہ طور پر دوسری اور فیڈرل سیکنڈری اسکول فیڈرل بی ایریا کی ثناء اشرف بنت محمد اشرف نے 803 (94.47 فیصد) نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں تمام پوزیشنز نجی اسکولوں نے حاصل کیں۔ صوبائی محکمہ تعلیم کا کوئی اسکول بھی پوزیشن حاصل نہیں کر سکا۔ اس طرح پوزیشن کے معاملے میں طالبات کا پلڑا طلبہ پر بھاری رہا۔ تمام کی تمام پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں اور طلبہ کوئی بھی پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ گزشتہ 15 سال سے سرکاری اسکول پوزیشن سے محروم ہیں اور نجی اسکول مسلسل پوزیشن لئے جا رہے ہیں۔ یہ نتائج روزنامہ جنگ کراچی کی ویب سائٹ www.jang.com.pk پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
................



شکریہ جنگ
 

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں