Author Topic: انٹر امتحانات ستائیس اپریل سے ہی شروع  (Read 3042 times)

Offline fizza bano

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2382
  • My Points +1/-0

انٹر امتحانات ستائیس اپریل سے ہی شروع
   
 ہفتہ میں دو تعطیل کے باوجود سندھ میں انٹر کے سالانہ امتحانات 27 اپریل سے ہی شروع ہوں گے تاہم صرف ہفتہ کے روز ہونے والے امتحانی پرچے بعد میں لئے جانے کا امکان ہے جس کی باقاعدہ منظوری سندھ کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی کمیٹی (سی او سی) میں دی جائے گی جس کی صدارت اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی ہفتہ 24 مارچ کو کریں گے۔ انٹر کے پہلے مرحلے کے امتحانات 27 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں جو 17 مئی کو ختم ہوں گے اسی دوران 8 اور 15 مئی کو دو مرتبہ سنیچر (ہفتہ) آئے گا جبکہ یکم مئی کو تعطیل کی وجہ سے پہلے ہی کوئی امتحانی پرچہ نہیں رکھا گیاہے چنانچہ صرف 8 اور 15 مئی کو ہونے والے پرچے ملتوی کرکے انہیں 18 اور 19 مئی کو کر دیا جائے گا یہی صورتحال ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک کے عملی امتحانات میں ہوگی جس کے مطابق ہفتہ کے روز ہونے والے عملی امتحانات ملتوی کر کے بعد میں لئے جائیں گے۔
شکریہ جنگ