Author Topic: سندھ بورڈ انٹرامتحانات سیکڑوں طلبہ نقل کرتے گرفتار  (Read 8591 times)

Offline fizza bano

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2382
  • My Points +1/-0
 

سندھ  بورڈ انٹرامتحانات سیکڑوں طلبہ نقل کرتے گرفتار
   
سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔مختلف امتحانی مراکز پر معائنہ ٹیموں کے چھاپے، نقل کا مواد برآمد کیا گیا، موبائل فون ضبط کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے انٹر کے امتحانات کا پہلا مرحلہ منگل سے 108 امتحانی مراکز میں 50 ویجیلنس ٹیموں کی نگرانی میں شروع ہوا۔ ویجیلنس ٹیموں کی رپورٹ کے مطابق پہلے دن 102 طلباء و طالبات نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جن میں 98 طلبہ اور 4 طالبات شامل ہیں۔ پہلے دن نگراں ٹیموں کے علاوہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی ٹیم نے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں موبائل فون رکھنے والے طلبہ سے فون لے لئے گئے۔ اس موقع پر ٹیم نے کلاسوں میں جا کر ایڈمٹ کارڈز چیک کئے اور 2 طلبہ کو جن کے دستخط نہیں مل رہے تھے تنبیہ کی گئی۔ اکثر امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبہ کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔سکھر ۔ سکھر ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے گیارہویں اور بارہویں جماعت سا ئنس اور جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات 27شروع ہو گئے ابتدائی روز مختلف امتحانی مراکز میں نقل کر نے والے متعدد طلبہ کے خلاف کاروائی کی گئی اور امتحانی مراکز میں ڈیو ٹی پر موجود استاتذہ اور دیگر عملے کو واضح طور پر یہ ہدایات دی گئی کہ کاپی کی روک تھا م کو یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا ئیں۔ امتحانات کے لئے 94 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ میرپور خاص ۔ تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے زیر اہتمام ہونے والے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پہلے روز چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر عبدالعلیم خان زادہ نے مختلف امتحانی سینٹروں پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں نقل کا مواد اور 1135 موبائل فونز ضبط کرلئے۔ انہوں نے نقل کرنے والے 31 طلبہ اور 8 غیر متعلقہ افراد کو پرچہ حل کرنے کے الزام میں پکڑ کر کارروائی کی اور امتحانی عملے کے تین اہلکاروں کو غفلت برتنے پر امتحانی سینٹر سے باہر نکال دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے امتحانی سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی۔ تاہم اس پر کوئی عملدرآمد دیکھنے میں نہیں آیا۔ ٹھٹھہ۔ ضلعی ایڈمنسٹریٹر و ڈی سی او ٹھٹھہ منظور علی شیخ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی عملے اور امیدواروں کو درپیش مشکلات معلوم کیں۔ سانگھڑ۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور خاص عبدالعلیم خان زادہ نے ہائر سیکنڈری کلاسز کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور گرونگ بنگلہ، گرلز کالج، گورنمنٹ بوائز کالج سانگھڑ اور متعدد مراکز میں گئے اور امتحانی امور کا جائزہ لیا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور خاص نے اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقل کا رجحان ہمارے معاشرے میں بری طرح پھیل چکا ہے جس کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔شکریہ جنگ