Author Topic: کوئٹہ میں خاتون پروفیسر سپرد خاک  (Read 1768 times)

Offline fizza bano

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2382
  • My Points +1/-0
کوئٹہ میں خاتون پروفیسر سپرد خاک
« on: April 29, 2010, 01:16:52 PM »

 کوئٹہ میں خاتون پروفیسر سپرد خاک
   کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والی بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ناظمہ طالب کی نماز جنازہ النور سوسائٹی کی مسجد گلشن عمر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی بعدازاں انہیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سر سید ٹاؤن کے محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کے قتل پر مذمتی بیانات جاری کرنے والی کسی حکومتی یا سیاسی شخصیت نے شرکت نہیں کی ۔ بے حسی کا یہ عالم تھا کہ 1979ء میں جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ سے ماسٹر کرنے والی خاتون پروفیسر کے جنازے اور تدفین میں جامعہ کراچی اور اردو یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے اساتذہ اور طلبہ نے بھی شرکت نہیں کی اور نہ ہی شعبوں میں تعزیتی پرگرامز منعقدکئے گئے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ، سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچراز ایسوسی ایشن اور دیگر اساتذہ تنظیموں کے عہدیدار نظر نہیںآ ئے تاہم ان تنظیموں کی جانب سے بیانات ضرور جاری کئے گئے جن میں ان کے قتل کی مذمت کی گئی ، خاتون اسسٹنٹ ناظمہ طالب نے 1979ء میں شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی میں فرسٹ ڈویژن میں ماسٹرز بعدازاں حب بلوچستان یونیورسٹی میں 1987ء میں شعبہ ابلاغ عامہ قائم ہوا تو وہ بحیثیت استاد منسلک ہوگئیں، مرحومہ نے پسماندگان میں ایک بیٹے منصورکو سوگوار چھوڑا ہے بیٹا اعلٰی تعلیم کی غرض سے کراچی میں مقیم ہے اور آئی ٹی کورسسز کر رہا ہے مرحومہ کا سوئم جمعرات 29 اپریل کو بعد نماز عصر مکان نمبر 1151 بلاک 20 انچولی میں بعد نماز عصر ہوگا۔ دریں اثناء انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ناظمہ طالب کے قتل کے خلاف جمعرات29 اپریل کو جامعہ کراچی میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اساتذہ بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی امور انجام دیں گے جبکہ ایگزیکٹو کونسل کا تعزیتی اجلاس دوپہر12 بجے اسٹاف کلب میں ہوگا۔ دریں اثناء سندھ پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر اطہر مرزا، ہمت علی اور افتخار اعظمی نے بلوچستان یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی صوبائی حکومت دہشت گردوں کے ہاتھوں بے بس ہوچکی ہے کہ وہ اساتذہ کا قتل بھی نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے اساتذہ کی تنظیم آل پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے رابطہ کر اسی صورتحال پر لائحہ عمل طے کرے گی کہ ان واقعات کو روکنے کیلئے کسی طرح کی مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔