Author Topic: نرسزطالبات پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج  (Read 1638 times)

Offline fizza bano

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2382
  • My Points +1/-0

 نرسزطالبات پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج
لاہور میں گنگا رام اسپتال کی نرسز نے ہاسٹل کی گراؤنڈ پر تعمیرات کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پنجاب اسمبلی لاہور کے سامنے مظاہرہ کرنے والی نرسز نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہی تھیں ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاسٹل میں موجود واحد گراؤنڈ پر گائینی وارڈز بنائے جارہے ہیں جو انکے لیے ناقابل قبول ہے۔
انکا کہنا تھا کہ تریسٹھ کمروں پر مشتمل ہاسٹل کی عمارت میں ایک ہزار سے زائد نرسز رہائش پذیر ہیں۔ نرسز نے اسمبلی ہال کے اندر جانے کی کوشش کی جس پر انھیں روک دیا گیا۔انھوں نے مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
آج ٹی وی