Author Topic: سندھ کی پانچ یونیورسٹیوں کے کیمپس یواے ای میں کھولنے کا منصوبہ  (Read 2586 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
   سندھ کی پانچ یونیورسٹیوں کے کیمپس یواے ای میں کھولنے کا منصوبہ
   
 سندھ کی پانچ سرکاری جامعات اور انسٹیٹیوٹس کے کیمپس متحدہ عرب امارات میں کھولے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور عرب امارات کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم شیخ مبارک کے درمیان ابتدائی بات چیت بھی ہوچکی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کے فوکل پرسن شیخ سالم کراچی میں گورنر سندھ سے ملاقات کر چکے ہیں، جن پانچ جامعات اور انسٹیٹیوٹس کے کیمپس متحدہ عرب امارات میں کھولے جا رہے ہیں، ان میں جامعہ کراچی، این ای ڈی، آئی بی اے کراچی، ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی اور ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں باقاعدہ پروجیکٹ بھی تیار کر کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کا تقرر بھی کر دیا گیا ہے۔ ان پانچوں جامعات کے کیمپس متحدہ عرب امارات کے شہر ابودبئی میں کھولے جائیں گے جس کی جگہ کے انتخاب کے لئے ٹیم آئندہ چند روز میں متحدہ عرب امارات جائے گی۔ ابتدائی طور پر ڈاؤ میڈیکل یونیوسرٹی کا کیمپس کھولا جائے گا جس کے بعد مرحلہ وار باقی جامعات اور انسٹیٹوٹس کے کیپمس کھول دیئے جائیں گے اور یہ عمل ایک سال کے دوران مکمل کر لیا جائے گا۔
شکریہ جنگ