کراچی انٹربورڈ سرٹیفکیٹس پرتصاویر بھی لگائی جائیں گی
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی انوار احمدزئی نے کہاہے کہ آئندہ سال سے امتحانی پرچوں پر رول نمبر درج کرنے کے ساتھ سرٹیفکیٹس پر امیدواروں کی تصاویر بھی آویزاں کی جائیں گی۔یہ بات انہوں نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
انوار احمد زئی کا کہنا تھا کہ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سال سے انٹر بورڈ کراچی کی طرز پر ایک پرچے کے پانچ والیم چھاپے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ آرٹس اورکامرس کے ریگولراورپرائیویٹ امیدواروں کو امتحانی فارم جمع کرانے کے آٹھ مواقع فراہم کئے جانے کے باوجودآخری موقع18مئی دیا ہے تاکہ ان امیدواروں کا سال ضائع ہونے سے بچ سکے۔چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ18مئی کے بعد کسی بھی امیدوار کا امتحانی فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔
شکریہ جنگ