Author Topic: Make Fast bank account verification process State Bank  (Read 1837 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
Make Fast bank account verification process State Bank
« on: May 18, 2010, 03:54:13 PM »
Make Fast bank account verification process State Bank

Karachi (APP): State Bank of Pakistan has directed commercial banks that they go abroad for learning by students who want accounts / astytmnts verify (verification) to turn to receive a processing fee not to . State Bank of Pakistan issued a circular today from (BPRD Circular No. 6) has directed the commercial banks that they Islamabad, Lahore and Karachi kuardynytrz set targets for the visa overseas missions , embassies / High Commissions and other relevant office bank account / Statement received requests for confirmation as soon as possible to facilitate the disposal process be authorized. Banks have been directed that the persons nominated Name and Contact Details Ministry of Youth Affairs for onward transmission to the State Bank to provide 15 days. fkysn circular stated that semen should be made in writing process and visa processing agency, bank or foreign missions on an oral request gu r s not. Thus requested, the date of receipt of work during the seven days be nmtady. The circular said that the bank account holder for confirmation / customer directly or by debit to his account a also applied a "processing fee" will not receive.
بینک طلبہ کی سہولت کیلئے اکاؤنٹ کی تصدیق کا عمل تیز بنائیں، اسٹیٹ بینک    

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حصول تعلیم کے لئے بیرون ملک جانے کے خواہشمند طلبہ کی جانب سے اکاؤنٹس/ اسٹیٹمنٹس کی تصدیق (verification) کے لئے رجوع کرنے پر کوئی پروسیسنگ فیس وصول نہ کریں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آج جاری کردہ ایک سرکلر (BPRD Circular No. 6) کے مطابق کمرشل بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کوآرڈینیٹرز مقرر کریں جو ویزا کے مقاصد کے لئے غیر ملکی مشنز، سفارتخانوں / ہائی کمیشنز اور دیگر متعلقہ آفس سے بینک اکاؤنٹ / اسٹیٹمنٹ کی تصدیق کے لئے موصول شدہ درخواستوں کو جلد از جلد نمٹانے کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کے مجاز ہوں۔

بینکوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ نامزد کردہ افراد کے نام اور رابطے کی تفصیلات وزارت امور نوجوانان کو onward transmission کے لئے اسٹیٹ بینک کو 15 روز میں فراہم کریں۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ویری فکیشن کے عمل کو تحریری بنایا جائے اور بینک ویزا پروسیسنگ ایجنسی یا غیر ملکی مشن کی کسی زبانی درخواست پر غو ر نہ کر یں۔ اسی طرح درخواست، وصول ہونے کی تاریخ سے کام کے سات روز کے دوران نمٹادی جائے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بینک مذکورہ تصدیق کے لئے اکاؤنٹ ہولڈر/ کسٹمر سے براہ راست یا اس کے اکاؤنٹ کو ڈیبٹ کرکے کسی بھی مد میں ”پروسیسنگ فیس“ وصول نہیں کریں گے۔
شکریہ جنگ