Author Topic: پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور کا اجلاس  (Read 2562 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male
پیپلز ایس ایف پشاور کا اجلاس

پشاور،  پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لیاقت شباب منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران یاسین خلیل ، کفایت اﷲ اورکزئی، گوہر انقلابی اور نظام الدین نظامی سمیت ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ ڈویژن کے تمام ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔

 اجلاس میںپی ایس ایف کی صوبائی کابینہ کی تشکیل کے لئے تمام عہدیداروں سے تجاویز لی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبائی عہدیدارلازمی طور پر ریگولر یونیورسٹی لیول کے طالب علم ہوں اور وہ نامزدگی کے بعد فیڈریشن کو صوبہ بھر میں منظم اور فعال بنانے ، تمام کالجوں اور یونیورسٹیز میں تنظیمیں بنانے اور طلباءکے مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور ڈویژن اور پشاور یونیورسٹی کیمپس کا اجلاس31 مئی بروز پیر بمقام پیپلز سیکرٹریٹ شامی روڈ پشاور بوقت2 بجے دوپہر طلب کرلیا ہے تمام عہدیداروں سے بروقت شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔
شکریہ خیبرواچ نیوز،