Author Topic: بنوں تعلیمی بورڈ نقل کی قیمت پانچ سو روپے  (Read 4809 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
بنوں تعلیمی بورڈ نقل کی قیمت پانچ سو روپے
بنوں: بنوں تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی سے بورڈ کے تحت نقل مافیہ کو کھلی چھوٹ،  ڈگری کالج ڈومیل واقعه پر سخت ناراض، حراءسکول کا رزلٹ روک دیا جائے، پروفیسر اکرام اللہ منظور کے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے ریکارڈ قبضہ میں لیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس( رجسٹرڈ) بنوں کے صدر محمد عثمان علی خان نے محکمہ ایجوکیشن کے ایک انتہائی ذمہ دار ذرائع سے ملاقات کے دوران انکشاف ہونے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.

 انہوں نے کہا کہ بنوں تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر اکرام اللہ منظور کی وجہ سے بنوں تعلیمی بورڈ تباہی کے دہانے پہنچ گیا ہے ا ن کے کرتوت روز بروز سامنے آ رہے ہیں گزشتہ سال ایف اے/ایف ایس سی امتحانات میں گورنمنٹ ڈگری کالج ڈومیل کے امتحانی ہال میں تعینات سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اساتذہ نے طالب علم سے پانچ سو روپے فی پرچہ وصول کرکے نقل مارنے کی کھلی چھٹی دے رکھی تھی. جس سے ہونہار طالب علموں کی حق تلفی ہوئی تھی.

 گزشتہ دنوں بنوں تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کے پی اے ثانی صاحب کے آفس میں ڈومیل کی ایک معزز شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج ڈومیل اور معززین علاقہ اس واقع پر سخت ناراض ہیں کہ ڈیوٹی پر موجود عملہ قوم کے نونہالوں سے کھیل رہا تھا اور مستقبل تباہ کر دیا تھا.

 معزز شخصیت نے مزید بتایا کہ نقل مارنے کی کھلی چھوٹ دینے سے ہونہار اور محنت کش طلباءکی حق تلفی ہوئی تھی جس سے کالج کی بھی سخت بدنامی ہوئی تھی اور اس سال ڈگری کالج ڈومیل کے پرنسپل نے بنوں بورڈ کے چیئرمین کو درخواست دی ہے کہ ہمیں امتحانی ہال اس سال نہ دیا جائے کیونکہ گزشتہ سال بھی نقل کی حوصلہ افزائی ہوئی تھی تاکہ اس کی روک تھام کی جاسکے.

 بنوں کے عوامی حلقوں نے اس واقع پر وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی،وزیر تعلیم سردار حسین بابک اور سیکرٹری تعلیم سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ بنوں تعلیمی بورڈ کے راشی کنٹرولر امتحانات پروفیسر اکرام اللہ منظور کے فورا تبدیل کرکے ان کے خلاگ انکوائری کرکے سیکریسی کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لیا جائے ، بورڈ میں خالی سیٹوں پر تعیناتیاں کی جائیں،ایماندار کنٹرولر امتحانات کا تقرر کیا جائے، جبکہ حراءسکول اینڈ کالج بیرون سوکڑی گیٹ بنوں کا حالیہ جماعت نہم دہم کا رزلٹ روک دیا جائے کیونکہ مذکورہ سکول میں کنٹرولر امتحانات کا فرزند امتحان دے رہا تھا سکول میں منظور نظر عملہ تعینات کیا گیا تھا تاکہ اس کا فرزند مرضی کے نمبر حاصل کر سکے۔
شکریہ
www.khyberwatch.com