Author Topic: PAF Cadet College sargodha  (Read 11157 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
PAF Cadet College sargodha
« on: November 14, 2007, 08:09:58 PM »
پی اے ایف کیڈٹ کالج سرگودھا

یہ كالج پاكستان ائیر فورس كے زیر انتظام سرگودھا شہر سے باہر پی اے ایف روڈ پر واقع ہے۔اس كالج میں داخلہ آٹھویں جماعت میں دیا جاتا ہے ۔داخلے كے وقت امیدوار كی عمر گیارہ سے ساڑھے تیرہ سال تك ہونی چاہیے۔داخلے كے وقت امیدوار كا ساتویں كلاس میں پاس ہونا ضروری ہے ۔امیدوار پاكستان كا مرد شہری ہونا چاہیے ۔اس كالج میں داخلے كے لیے سب سے پہلے طبی معائنہ ہوتا ہے ۔پھر جنرل سائنس ،حسان ،انگریزی اور اردو كا تحریری امتحان ہوتا ہے جو امیدوار یہ امتحان پاس كرلیں ان كا ذہانت كا امتحان لیا جاتا ہے ۔آخر میں امیدوار كا تفصیلی طبی معائنہ اور انٹرویو ہوتا ہے ۔وہ امیدوار جو نظر كی عینك استعمال كرتے ہیں داخلے كے اہل نہیں ۔

اخراجات

اس كالج میں چند معمولی اخراجات كے علاوہ تمام اخراجات كالج خود برداشت كرتا ہے۔البتہ والدین یا سرپرست كو اس بات كا تحریری بانڈ دینا پڑتا ہے كہ طالب علم كی تعلیم كی تكمیل پر شرائط كے مطابق ائیر فورس میں ملازمت اختیار كرے گا ۔

امتحانی مركز

اس كالج كے لیے تحریری امتحانات درج ذیل شہروں میں پاكستان ائیر فورس كے ریكروٹمنٹ سنٹر پر منعقد ہوتے ہیں ۔بہاولپور۔ڈیرہ اسماعیل خان،حیدرآباد ،كراچی،لاہور، ملتان ،پشاور،كوئٹہ، راولپنڈی،سكھر اور سرگودھا ۔

Offline ALI KRAZZY

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 2
  • My Points +0/-0
ASSLAM-0-ALIKUM MAIN FSC KR RHA HN AUR MAIN PAF KO JOIN KRNA CHAHTA HN