Author Topic: کوئٹہ : میٹرک کے سالانہ امتحانات2010کے نتائج کا اعلان  (Read 3126 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
کوئٹہ : میٹرک کے سالانہ امتحانات2010کے نتائج کا اعلان
کوئٹہ …بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2010کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔۔ پہلی تینوں پوزیشن بلوچستان ریذیڈینشل کالج لورالائی کے طلبا نے حاصل کیں۔کوئٹہ میں بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک کے سالانہ امتحان کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ غلام حسین سرپرہ نے کہا کہ امتحانات میں45ہزار 175 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 37ہزار646کامیاب قرارپائے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرک کے امتحان میں بلوچستان ریذیڈینشل کالج لورالائی کے ابرار احمد شاہ نے899نمبر لے کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بی آر سی لورالائی کے ہی طالب علم احسان اللہ نے دوسری اور اسی کالج کے محمد کاظم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیئرمین بورڈنے جنہیں گذشتہ روز او ایس ڈی بنادیا گیا تھا ،الزام لگایا کہ حکومت بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کام میں مداخلت کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کہ ان پر ایک سپرنٹنڈٹ کو اسسٹنٹ سیکرٹری بورڈ کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے ناجائز دباو ڈالا جارہا ہے اورایک وفاقی وزیر نے بھی ایک شخص کو بورڈ میں قواعد وضوابط کے خلاف بھرتی کیلئے کہا، میرے انکار پر مجھے او ایس ڈی بنادیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ غیرقانونی طور پر او ایس ڈی بنائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
شکریہ جنگ