Author Topic: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور کے پانچ یونٹس کی تنظیم نو  (Read 1886 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور کے پانچ یونٹس کی تنظیم نو
پشاور: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور کے پانچ یونٹس کی تنظیم نو مکمل کرلی گئی۔ اس حوالے آئی ایس او کے زیر اہتمام خصوصی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی ۔ جس میں ووٹنگ کے ذریعے صدور کا انتخاب کیا گیا۔ جس کے مطابق قائم حسین کو پشاور یونیورسٹی، ہلال حسین اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، قدرت علی سٹی یونیورسٹی ، سید محمد حسین زرعی یونیورسٹی اور اکرام حسین کو ٹیکینکل کالج پشاور کا یونٹ صدر منتخب کیا گیا۔
تقریب سابق سنیٹر علامہ سید جواد ہادی اور حاجی ملک عبد اللہ جان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد ہادی نے طلبا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف تنظیموں میں رہ کر شخصیت پرست اور تنظیم پرست نہ بنیں بلکہ وسعت نظر کے ساتھ اپنی شخصیت سازی کے ساتھ ملک وقوم اور دین اسلام کی خدمت کریں۔ آخر میں ڈویژنل صدر نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

Offline imamiamoderator

  • Newbie
  • *
  • Posts: 42
  • My Points +0/-0