وفاق المدارس کے جعلی ڈگری والے9 ارکان اسمبلی کو طلب
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے وفاق المدارس کے جعلی ڈگری والے 9 ارکان اسمبلی کو 29 نومبر کو طلب کرلیاہے،وفاق المدارس کے ترجمان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگریوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کے لئے وفاق المدارس کے جعلی ڈگری والے 9 اراکین اسمبلی کو کل29 نومبر کو طلب کرلیا ہے ان اراکین میں حاجی روزالدین ،میر ہمدان بگٹی ،خلیفہ عبد القیوم،ملک اقبال لنگڑیال اور عبد الصمد اخونزادہ سمیت دیگر ارکان بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ڈگریوی کی تصدیق کے لئے وفاق المدارس کے ترجمان کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی ہے۔