Library Sindh Study FG Study Punjab Study

Author Topic: بنوں یونیورسٹی کے مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کریں گے شاہ زیب  (Read 2429 times)

iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3841
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
بنوں یونیورسٹی کے مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کریں گے شاہ زیب
بنوں(27 دسمبر) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اجلاس بنوں یونیورسٹی میں گیزر اور ٹرانسپورٹ کے صحیح انتظام کامطالبہ گزشتہ روز پختون ایس ایف کا اجلاس صوبائی نائب صدر پیر ہارون علی شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں بنوں یونیورسٹی کے صدر شاہ زیب 'جنرل سیکرٹری مصباح وزیر اور چیئرمین عدنان پختون سمیت متعددطلباء نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طلباء نے کہا کہ یونیورسٹی میں گرم پانی کیلئے گیزر کا انتظام نہیں اور اس طرح بنوں ٹائون شپ میں مقیم طلباء کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی نہیں کئی ہفتے پہلے ٹرانسپورٹ فلپ کردی گئی ہے طلباء پرائیویٹ گاڑیوں میں آتے ہیں جس سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے طلباء نے کہا کہ آئے روز فیسوں میں اضافہ کیاجا رہا ہے جبکہ مسئلے حل نہیں کرائے ہم گورنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بنوںیونیورسٹی کے مسائل حل کریں علاہ ازیں ہم احتجاج کریں گے۔