Author Topic: نفسیاتی ٹیسٹ  (Read 5297 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
نفسیاتی ٹیسٹ
« on: November 16, 2007, 06:35:17 PM »
سے پہلے امیدوار كا نفسیاتی امتحان لیا جاتا ہے

۔اس امتحان میں كاغذ اور قلم ٹیسٹ اور گروہی گفتگو كا

ٹیسٹ شامل ہوتا ہے ۔یہ ٹیسٹ اس انداز میں ترتیب دیے

جاتے ہیں كہ امیدوار كی صلاحیتوں ،رجحانات اور شخصیت

كے بارے میں سول سروس كی طرف رجحان كے تناظر میں

جانچا جاسكے۔نفسیاتی امتحانات كے علیحدہ نمبر نہیں ہوتے

بلكہ viva voceكے تین سو نمبروں میں امیدوار كے لیے

نفسیاتی تجزیے كے نمبر بھی شامل ہوتے ہیں ۔امیدوار كو

جب نفسیاتی ٹیسٹ اورviva voce كے لیے بلایا جائے تو اسے

چاہیے كہ وہ اپنے ساتھ اپنا قومی شناختی كارڈ لازمی لے كر

جائے۔

زبانی ٹیسٹ   viva voce

ہر كامیاب امیدوار كو آخر میں انٹرویو كے لیے ایك بورڈ كے

سامنے پیش ہونا پڑتا ہے ۔اس بورڈ كے پاس آپ كے تمام

تعلیمی كیریر كا ریكارڈ ہوتا ہے امیدوار سے عام دلچسپی كے

سوالات پوچھے جاتے ہیں ۔اس انٹرویو كا مقصد یہ ہوتا ہے كہ

اس بات كا جائزہ لیا جائے كاامیدوار جس ملازمت كو اختیار

كرنے والا ہے كیا وہ اس ملازمت كے لیے موزوں ہیں یا نہیں

۔اس انٹرویو میں امیدوار كے كردار ،اخلاق اور ذہانت كو خاص

طور پر جانچا جاتا ہے ۔اس انٹرویو میں بورڈ امیدوار كی ذاتی

دلچسپیوں ،مشاغل ،كھیلوں میں شمولیت وغیرہ كے بارے

میں سوالات كركے امیدواروں كے كردار قوت برداشت اور

رجحانات كا اندازہ لگاتا ہے ۔

امیدواروں سے توقع ركھی جاتی ہے كہ پاكستان اور اسلام

كے بارے میں مناسب ركھتے ہوں گے لہذا انٹرویو میںان سے ان

موضوعات پر سوالات كیے جاتے ہیں ۔وہ امیدوار جو ان

موضوعات پر پاس ماركس سے كم نمبر حاصل كرتے ہیں خواہ

انہوں نے دیگر شعبوں میں بہت اچھی كاركردگی دكھائی ہو

انہیں گورنمنٹ سروس نہیں دی جاتی ۔البتہ غیر مسلم

امیدواروں سے اسلام كے بارے میں كوئی سوال نہیں پوچھا

جاتا ۔

فیس داخلہ

امیدواروں كو درخواست فارمز كے ساتھ فیڈرل پبلك سروس

كمشن كا لازمی طور پر درج ذیل فیسیں ادا كرنا ہوں گی ۔

١۔   عام امیدواروں كی داخلہ فیس دیگر امیدواروں

سے زیادہ ہوگی ۔چونكہ فیس میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے

۔لہذا تازہ ترین فیس داخلہ كے بارے میں امیدواروں كو

معلومات كمشن یا اس كے ذیل دفاتر سے ہی مل سكتی

ہیں ۔

كچھ مخصوص امیدوار جن كے بارے میں معلومات كمیشن

سے حاصل كی جاسكتی ہے ۔انہیں عام امیدواروں كی

نسبت كم داخلہ جمع كروانی ہوگی۔

٢۔   میڈیكل بورڈ كی فیس علیحدہ ہوگی ۔یہ فیس

گورنمنٹ كے خزانے یا سٹیٹ بنك میں جمع كرواكر اس كا

ثبوت یعنی خزانے یا بنك كا چالان سنٹرل میڈیكل بورڈ كے

صدر كو میڈیكل ٹیسٹ كے وقت پیش كرنا ہوگا ۔

٣۔   ایك مقررہ فیس نقد شكل میںاس صورت میں

میڈیكل بورڈ كو جمع كروانا ہوگی یہ فیس اس میڈیكل بورڈ

كے سربراہ كو دینی ہوگی جو امیدوار كا جسمانی معائنہ

كرے گا ۔جسمانی معائنے كے وقت امیدوار كو اپنے ساتھ اپنا

قومی شناختی كارڈ لے كر لازماً كرجانا ہوگا اور متعلقہ

میڈیكل اتھارٹی كو دكھانا ہوگا ۔

فیس جمع كروانے سے قبل امیدوار كو ہر طرح سے اس بات كا

یقین كرلینا چاہیے كہ آیا وہ تعلیمی اعتبار سے ،عمر كے لحاظ

سے ،میڈیكل كے لحاظ سے اور دیگر طریقے سے سی ایس

ایس كے مقابلے كا امتحان دینے كا اہل ہے۔تب ہی اسے فیس

سركاری خزانے یا سٹیٹ بنك میں جمع كروانی چاہیے كیونكہ

جو فیس ایك دفعہ سركاری خزانے میں یا سٹیٹ بنك میں

جمع ہوجاتی ہے وہ كسی بھی عذر یا استحقاق كی بنیاد

پر واپس نہیں كی جاسكتی لہذا امیدواروں كو ان كے مفاد

میں مشورہ دیا جاتا ہے كہ وہ فیس جمع كروانے سے قبل ہر

طرح سے چھان بین كرلیں كہ آیا وہ اس امتحان میں داخلے

كے اہل ہیں یا نہیں كیونكہ بعد میں ناہل قرار دیے جانے كی

صورت میں جمع شدہ داخلہ فیس واپس نہیں كی جاتی

۔لہذا امیدواروں كو دہرے نقصان سے بچنے كے لیے پہلے ہی

احتیاط سے كام لینا چاہیے۔