Author Topic: سی ایس ایس كی بھرتی پالسیی  (Read 5264 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
سی ایس ایس كی بھرتی پالسیی
« on: November 16, 2007, 06:35:44 PM »


دس فیصد آسامیاں اوپن میرٹ كی بنیاد پر كی جاتی ہیں

جبكہ باقی آسامیاں صوبائی اور علاقائی كوٹے كے مطابق درج ذیل طریقے سے پر كی جاتی ہیں ۔

١۔   پنجاب مع اسلام آباد كا وفاقی علاقہ      پچاس فیصد

٢۔   سندھ مع كراچی         انیس فیصد

سندھ كے كوٹے كو آگے چل كر مزید دو حصوں میں تقسیم كیا جاتا ہے یعنی سندھی شہری اور سندھی دیہی ۔

الف۔   سندھ شہری﴿ كراچی۔حیدرآباد۔سكھر﴾   سات اعشاریہ چھ فیصد

ب۔   سندھ دیہی ﴿باقی سندھ كراچی ،حیدرآباد اورسكھر كے علاوہ﴾   گیارہ اعشاریہ چار فیصد

٣۔   این ڈبلیو ایف پی      گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد

٤۔   بلوچستان      تین اعشاریہ پانچ فیصد

٥۔   شمالی علاقہ جات اور مركز كے زیر كنٹرول قبائلی علاقہ جات   چار فیصد

٦۔   آزاد كشمیر            دو فیصد

نوٹ= سندھ میں صرف كراچی ،حیدرآباد اور سكھر كے شہری علاقے اور چھائونیاں شامل ہیں ان كے مضافات میں واقع دیہی علاقے سندھ دیہی میں شمار ہوں گے۔

مركز كے زیر كنٹرول علاقےمركز كے زیر كنٹرول علاقوں میں درج ذیل علاقے شامل ہیں ۔

١۔   ضلع پشاور سے ملحق قبائلی علاقے

٢۔   ضلع بنوں سے ملحق قبائلی علاقے

٣۔   ڈیرہ اسماعیل خاں سے ملحق قبائلی علاقے

٤۔   ضلع كوہاٹ سے ملحق قبائلی علاقے

٥۔   باجوڑ ایجنسی ،مہمند ایجنسی،اورك زئی ایجنسی،خیبر ایجنسی،قرم ایجنسی،شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان۔

شیڈولڈ كاسٹس كا كوٹہ

شیڈولڈ كاسٹس كے لیے علاقائی یا صوبائی كوٹے كا چھ فیصد اوراس كوٹے سے شیڈولڈ كاسٹس كے وہی امیدوار فائدہ اٹھاسكتے ہیں جو متعلقہ علاقے یا صوبے كے مستقل رہائشی ہوں اگر شیڈولڈ كاسٹس میں سے كوئی مناسب امیدوار دستیاب نہیں ہوگا تو یہ كوٹہ اس علاقے كے امیدواروں سے اوپن میرٹ كی بنیاد پر پورا كرلیا جائے گا ۔