Author Topic: شورٹی بانڈ  (Read 5313 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
شورٹی بانڈ
« on: November 16, 2007, 06:36:14 PM »

شورٹی بانڈ
جن امیدواروں كو گریڈ سترہ كی آسامیوں پر ملازمت دی جائے گی انہیں ایك بانڈ بھرنا ہوگا كہ وہ تمام رقم جو انہوں نے حكومت سے كسی بھی طریقے سے وصول كی ہوگی اور وہ رقوم جو حكومت نے ان كی تربیت اور دیگر معاملات پر خرچ كی ہوگی واپس كرنے كا پابند ہوگا ۔اگر وہ مقررہ تربیت حاصل كرنے میں ناكام ہوا یا پروبیشن كے عرصے میں ویہ متعلقہ اتھارٹی كو مطمئن نہیں كرسكا یا اس عرصے كے دوران اس نے ملازمت سے استعفی دے دیا یہ عرصہ تین سال پر مشتمل ہوگا ۔

تربیت

جن امیدواروں كا چنائو كیا جائے گا انہیں حكومت كے طے كردہ طریقے كے مطابق تربیت مكمل كرنا ہوگی۔

امیدواروں كی عدم دستیابی اگر كسی مخصوص علاقے یا صوبے سے مطلوبہ تعداد میں امیدوار مقابلے كے امتحان میں كامیاب نہیں ہوں تو ان آسامیوں كو دوسرے صوبے كے امیدواروں سے پر نہیں كیا جائے گا بلكہ ان آسامیوں كو آئندہ امتحان تك خالی چھوڑ دیا جائے گا اور آئندہ سال اسی صوبے یا علاقے سے كوالیفائی كرنے والے امیدواروں سے ان آسامیوں كو پر كیا جائے گا ۔

نوٹ:

مندرجہ بالا بھرتی پالیسی میں حكومت كی مرضی سے تبدیلی ہوسكتی ہے اور اس كا اطلاق ان امیدواروں پر ہوگا

جنہوں نے اس سال مقابلے كا امتحان دیا ہو یا دینے والے ہوں ۔

مقابلے كے امتحان كے امیدواروں كے طبی امتحان كی شرائط مقابلے كے امتحان میں شریك ہونے والے امیدواروں كے لیے  میڈیكل ٹیسٹ كی شرائط كا اعلان اس لیے كیا جاتا ہے كہ امیدوار مقابلے كے امتحان میں شریك ہونے سے قبل اس بات كا یقین كرلیں كہ وہ مقابلے كے امتحان كے لیے طبی طور پر موزوں ہیں یا كہ نہیں لیكن یہ ضروری نہیں كہ ان شرائط پر پورا اترنے والے امیدواروں كو لازمی طور پر طبی طور پر موزوں قرار دیا جائے گا بلكہ طبی معائنہ كرنے والا بورڈ كسی اور وجہ سے بھی كسی امیدوار كو طبی طور پر ناموزوں قراردے سكتا ہے۔

اگر طبی معیار میں كسی قسم كی تبدیلی كی گئی تو اس كا اعلان مقابلے كے امتحان سے قبل كردیا جائے گا ۔

١۔   رات كو نظرنہ آنے كی بیماری (Night Blindness) والے امیدوار مینجمنٹ گروپ ،پولیس سروس ،كسٹم  ایكسائز گروپ اور ریلوے گروپ كے لیے ناموزوں ہوں گے۔

٢۔   كسی بھی جسمانی نقص كے حامل امیدوار اس امتحان كے ذریعے ملازمت كے حاصل كرنے كے لیے نااہل ہوں  گے اور اس پر معذور افراد كا مخصوص كوٹہ بھی لاگو نہیں ہوتا ۔

٣۔   ایسے امیدوار جو طبی طور پر معذور قرار دیے گئے ہوں ان كی ذہنی جسمانی صحت تسلی بخش ہونی چاہیے اور ان میں كوئی ایسا نقص نہیں ہونا چاہیے جو ان كے فرائض كی ادائیگی میں ركاوٹ بن سكتا ہو۔ان كا قد ٤٢٥١ مل میٹر سے زیادہ ہونا چاہیے ۔خواتین امیدواروں كی صورت میں كم از كم قد ٣٧٤١ ملی میٹر ہونا چاہیے۔

٤۔   دیگر شعبوں میں سوائے پولیس كے عمر كے لحاظ سے قد وزن اور چھاتی كی چوڑائی كا تعین میڈیكل بورڈ مختلف آسامیوں كے لیے ان كی ضرورت كے مطابق اپنی صوابدید پر كرے گا جبكہ پولیس گروپ كے لیے عمر كے لحاظ سے قد وزن اور چھاتی كی چوڑائی كا كم از كم معیار ذیل میں دیا گیا ۔