Author Topic: میٹرک امتحانات مکمل رزلٹ موبائل فون پر دکھائے جائیں گے  (Read 3575 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
پشاور بورڈ میٹرک امتحانات مکمل رزلٹ موبائل فون پر دکھائے جائیں گے ۔
امیدواروں کو مکمل ڈی ایم سی فراہم کی جائے گی ۔ میٹر ک کے رزلٹ انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہوں گے ۔
پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے تین اضلاع اور قبائلی علاقوں کے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد طلبا وطالبات اس سال تاریخ میں پہلی مرتبہ میٹرک کے مکمل نتائج  اپنے موبائل فون پر دیکھ سکیں گے ۔ اس ضمن میں تمام سیکولر کمپینوں سے معاہدوں کو حمتی شکل دے دی گئی ہے ۔ اس سے قبل موبائل فون اور نٹرنیٹ پر صرف پاس ہونے کی صورت میٕ ککل نمبر یا فیل ہونے کی تفصیلات دی جانی تھیں۔ اس طرح انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ بھی موبائل فون پر دیکھے جاسکیں گے ۔
واضح رہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 جون کو کیا جائے گا۔
پشاور تعلیمی بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر محمد شفیع  آفریدی نے موبائل فون پر مکمل نتائج کی سہولت کی تصدیق کر دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے مکمل نتائج موبائل فون پر دیکھنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ۔
اس سہولت سے پشاور ، نوشہرہ،چارسد اور چترال کے علاقہ مہمند انجنسی کے طلبا و طالبات مستفیید ہوسکیں گے ۔