Author Topic: پنجاب بھر میں میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان  (Read 3049 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

پنجاب بھر میں میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان
پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کے اعلان کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے اور کل ہونے والی تقریبات سے قبل آج ہی پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
پنجاب کے آٹھوں تعلیمی بورڈز سیکرٹری ہائر ایجوکیشن حسیب اطہر کے حکم پر میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلبا اور طالبات کے ناموں کا اعلان آج شام کریں گے ۔
تعلیمی بورڈز کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پوزیشن ہولڈرز طلبا کو بھی ان کی پوزیشن کے متعلق بتا دیا گیا ہے۔
 پنجاب حکومت نے ہر تعلیمی بورڈ کی میٹرک نتائج کے اعلان کی تقریب میں صوبائی وزرا اور اراکین پنجاب اسمبلی کی خصوصی شرکت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔۔
فیصل آباد میں تقریب کےمہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ ہوں گے ۔طلبا کے مطابق تقریب سے ایک دن پہلے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کے اعلان سے تجسس ختم ہو جائے گا۔