Author Topic: کراچی فسٹ آئیر کلاسوں میں داخلہ جات ۹ اگست سے شروع  (Read 5264 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

کراچی فسٹ آئیر کلاسوں میں داخلہ جات ۹ اگست سے شروع
132 کالجوں اور 24 ہائر سیکنڈری اسکولوں میں انٹرسال اول کے داخلے کل سے ہوں گے    


کراچی(8 اگست) کراچی کے 132 سرکاری کالجوں اور 24 ہائر سکینڈری اسکولوں میں انٹر سال اول کے داخلوں کا آغاز منگل 9 اگست سے ہوگا داخلہ فارم 60 روپے کے عوض الائیڈ بینک کی41 مختلف شاخوں سے دستیاب ہوں گے اور 20 اگست تک وہیں جمع کرائے جاسکیں گے داخلہ فارم جمع کرانے کے لیے مارکس شیٹ کی کاپی لازمی ہوگی تاہم کراچی بورد کے طلبہ مارکس شیٹ نہ ملنے کی صورت میں ایڈمٹ کارڈ کی کاپی بھی منسلک کرکے فارم جمع کرسکیں گے۔
داخلہ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ناصر انصار کے مطابق کراچی کے 132 کالجوں اور ہائر سکینڈری اسکولوں میں ایک لاکھ 15 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں اور کسی بھی طالب علم کو داخلے سے محروم نہیں رکھا جائے گا پری انجیئنرنگ میں طلباء کے لیے 15250، طالبات کے لیے 8580 ، پری میڈیکل میں طلباء کے لیے 5740 طالبات کے لیے 11095 ، کمپیویٹر میں طلبہ 800،طالبات کے لیے 700 ، کامرس میں طلباء کے لیے 20300 اور طالبات کے لیے 14170 ، آرٹس میں طلباء کے لیے 5400 اور طالبات کے لیے 17380 نشستیں رکھی گئی ہیں جبکہ 600 نشستیں ہوم اکنامکس کے لیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال 77ہزار داخلے دیئے گئے تھے جبکہ 92 ہزار داخلہ فارم فروخت ہوئے تھے جبکہ 113716 طلبہ نے میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا داخلہ کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہاکہ داخلوں کی شکایت کی صورت 14 کلیم سینٹرز بنا دیئے گئے ہیں جن میں 8 طالبات اور 6 طلباء کے لیے مختص ہیں مخطوط تعلیمی اداروں میں طالبات کے لیے 2 فیصد کوٹا مختص ہوگا جبکہ 2 فیصد نشستیں معذور طلبہ کے لیے مختص ہوں گی جبکہ ایک فیصد کھیل کاکوٹا 10 کالجوں کے لیے پہلی بار مختص کیاگیا ہے۔
الائیڈ بینک کے جن شاخوں سے داخلہ فارم دستیاب ہوں گے ان میں ملیر کالونی، ڈرگ کالونی، علامہ اقبال روڈ، کورنگی کے ایریا، عبدالله ہارون روڈ، لانڈھی، نرسری، امبر پیلس، صغیر سینٹر (نزد فضل ملز) راشد منہاس روڈ، صفورا گوٹھ اسکیم 33 ، گلستان جوہر، 13-D/1 گلشن اقبال، اورنگی ٹاوٴن، بلاک کے این ناظم آباد، انچولی، ہادی مارکیٹ ناظم آباد نمبر4 (نزد اے او کلینک) عائشہ منزل، عزیزآباد، بفرزون، کریم آباد، سعیدآباد (بلدیہ ٹاوٴن) شیرشاہ، یونیورسٹی، ریجنسی اے پی پی، لارنس روڈ، ناظم آباد مین، بابائے اردو، بوٹ بیسن کلفٹن، عیدگاہ،دستگیر، لیاقت آباد، میٹروول سائٹ، نیوکراچی، پاپوش نگر، گلشن معمار، کیماڑی، Paria اسٹریٹ، Jade گارڈن، مسجد طوبہ، اورپاکستان چوک شامل ہیں۔(شکریہ جنگ)