Author Topic: آئی ایس او نے رحمٰن شاہ کو دوبار صدر منتخب کرلیا  (Read 3075 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

آئی ایس او نے رحمٰن شاہ کو دوبار صدر منتخب کرلیا

لاہور:شبیر ابن عادل : پاکستان کی دوسری بڑی طلبہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا تین روزہ مرکزی کنونشن آ ج (اتوار) 25 ستمبر کو لاہور میں اختتام پذیز ہوگیا۔
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون کے ایچ بلاک میں واقع فقہ جعفریہ کی مرکزی یونیورسٹی جامعہ المنتظر میں یہ کنونشن گزشتہ تین روزہ سے جاری تھا۔
امامیہ طلبہ کے اس کنونشن میں ملک بھر سے آئی ایس او کے یونٹوں صدور اورکارکنان نے شرکت کی۔گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال طلبہ کی شرکت کافی کم رہی ۔ اور صرف ایک ہزار سے بھی کم طلبہ نے اس میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے کے سالوں میں آئی ایس او اس مرکزی کنونشین میں کئی ہزار طلبہ کو جمع کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے ۔ لیکن اس سال یہ کنونشن طلبہ کی شرکت کے لحاظ سے فلاپ ہوگیا۔

آج آخری روز مرکزی صدر کے انتخاب کے بعد یہ کنونشین ختم ہوگیا۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر کا الیکشن ایک انتخابی کالج کرتا ہے ۔ جس کو ’’مرکزی مجلس عمومی‘‘  کا نام  دیا جاتا ہے ۔ جس میں ہر یونٹ کے دو  کارکنان خفیہ ووٹ کے ذریعے دو ناموں میں ایک نام کا انتخاب کرتے ہیں۔ اور زیادہ ووٹ حاصل کرنا والا شخص مرکزی صدر منتخب ہوجاتاہے ۔یہ دو نام ’’ مرکزی مجلس عاملہ ‘‘ منتخب کرتی ہے ۔

رحمن شاہ جو گزشتہ سال بھی آئی آیس او کے مرکزی صدر تھے ۔ دوبار مرکزی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ نو منتخب مرکزی صدر برادر سید رحمٰن شاہ نے کہا کہ ھم پر عزم طریقے آءی ایس او کی درخشاں ماضی کی روایات کو قائم رکھیں گے لھٰذا اس سال اعلیٰ تعلیمی اداروں تربیت اور توسیع تنظیم پر بھرپور توجہ دی جائے گی پروگرام کا اختتام دعا وحدت سے ہوا