Author Topic: کراچی بورڈ میٹرک کے ضمنی امتحانات 19 اکتوبر سے ہونگے، رفیعہ ملاح  (Read 1881 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کراچی بورڈ میٹرک کے ضمنی امتحانات 19 اکتوبر سے ہونگے، رفیعہ ملاح    
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کی ناظم امتحانات پروفیسر رفیعہ ملاح نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک کے ضمنی امتحانات سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ بدھ 19 اکتوبر سے ہونگے، جن کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام پیر 10 اکتوبر سے جاری کئے جائیں گے۔ تمام سیکنڈری اسکولوں کے ہیڈز جن کے امیدوار اس امتحان میں شریک ہو رہے ہیں اپنے مجاز نمائندوں کو بورڈ آفس اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بھیج کر اپنے اسکولوں کے ایڈمٹ کارڈز اور امتحانی پروگرام حاصل کرسکتے ہیں۔ سائنس گروپ کے ایڈمٹ کارڈز اور امتحانی پروگرام گراؤنڈ فلور پر واقع مسجد کے سامنے شامیانے میں قائم کردہ کاؤنٹر سے اور جنرل گروپ ریگولر کے ایڈمٹ کارڈز مع امتحانی پروگرام اکاؤنٹس سیکشن کی پچھلی جانب قائم کردہ کاؤنٹرز سے حاصل کرسکتے ہیں۔ جنرل گروپ پرائیویٹ کے ایڈمٹ کارڈز مع امتحانی پروگرام اکاؤنٹس سیکشن کے سامنے قائم کردہ کاؤنٹرز سے امتحانی فارم کی فیس جمع کروانے کی رسید دکھا کر حاصل کئے جاسکتے ہیں۔