Author Topic: کراچی نویں سائنس کے نتائج کا اعلان آج ہوگا  (Read 2684 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
کراچی نویں سائنس کے نتائج کا اعلان آج ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی ناظم امتحانات رفیعہ ملاح نے اعلان کیا ہے کہ بورڈ کے تحت نویں جماعت سائنس ریگولر کے امتحانات برائے 2011ء کے نتائج کا اعلان پیر 10/اکتوبر صبح 10 بجے کیا جائے گا۔
مکمل رزلٹ گزٹ آپ کراچی بورڈ کی ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ ہمارے پاس سندھ اسٹڈی پر بھی دیکھ سکتے ہیںَ



Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
کراچی: نویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا    

کراچی… میٹرک بورڈ کراچی نے نویں جماعت کے سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج میں کامیابی کا تناسب 79 فیصد رہا۔ناظم امتحانات رفیعہ ملاح نے نویں جماعت کے سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کیا اس موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ انظار حسین زیدی اور سیکریٹری بورڈ حور مظہر بھی موجود تھی۔
نتائج کے مطابق نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 21 ہزار 900 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 95 ہزار171 امیدواروں نے تمام پرچوں میں کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 78 فیصد رہا۔جبکہ 13ہزار152 امیدوار چار پرچوں میں اور 6 ہزار 721 امیدوار تین پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
اس موقعے پر چیئرمین میٹرک بورڈ نے بتایا کہ آئندہ امتحانات کے بعد دو سال کے بجائے ایک سال بعد میٹرک کے سرٹیفیکٹ کا اجراء کیا جائیگا۔ جبکہ ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ ضمنی امتحانات کی کاپیاں بورڈ آفیس میں ہی چیک کی جائیں گی اور ہر میڈیم کی کاپیاں چیک کرنے کے لیے الگ ٹیچرز تعینات کیے جائیں گے۔