Author Topic: اے پی ایم ایس او کا بارہ ویں ماڈل پری انٹری ٹیسٹ  (Read 3660 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

اے پی ایم ایس او کا12ویں ”ماڈل پری انٹری ٹیسٹ “
    ماڈل ٹیسٹ کا انعقاد اے پی ایم ایس او کا قابل تعریف اقدام ہے،شیخ افضل

کراچی …آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے ادارے اکیڈمک اینڈ سوشل سرکل کے تحت اتوار کو صادقین لان میں میڈیکل کالجز اوریونیورسٹیز میں داخلے کے خواہشمند طلباء کیلئے 12ویں ”ماڈل پری انٹری ٹیسٹ “ کا انعقاد ہوا جس میں حق پرست صوبائی وزیر برائے ماحولیات شیخ محمد افضل کے علاوہ اے پی ایم ایس او کے چیئرمین فرحان شمس و اراکین مرکزی کمیٹی ، سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داروں کارکنان سمیت طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس سلسلے میں صادقین لان میں طلبہ و طالبات کے کیلئے کرسیاں رکھی گئی تھیں جن پر بیٹھ کر انہوں نے ماڈل پری انٹری ٹیسٹ کا سوالنامہ حل کیا ۔

 ہال کے باہر طلباء کی رہنمائی کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا تھا جہاں پر انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طلباء کو ٹیسٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی رہی ۔ پری انٹری ٹیسٹ میں طلباء کو سوالنامہ دیا گیا تھا جسے چار حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور اس سوالنامہ کو حل کرنے کیلئے ایک گھنٹہ چالیس منٹ کا وقت دیا گیا تھا ۔ بعدازاں ماڈل پری انٹری ٹیسٹ میں شریک طلباء سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست صوبائی وزیر شیخ محمد افضل نے ماڈل پری انٹری ٹیسٹ کے انعقاد پر اے پی ایم ایس او مبار کو کباد پیش کرتے ہوئے انٹری ٹیسٹ میں شریک طلباء کو تلقین کی کہ یہی وقت ہے جب آپ اپنے مستقبل کیلئے کوئی راہ تلاش کرتے ہیں ،

پاکستان کی تاریخ میں طلباء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ طلباء معاشرے کا اہم ستون ہیں اور معاشرے کی نشو ونما کیلئے مضبوط بنیاد ثابت ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے طلباء محنت ولگن کرتے ہیں تاکہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کرپٹ تعلیمی نظام نے طلباء کے مستقبل کو تباہ کردیا ہے لیکن اے پی ایم ایس او اور اس کے بانی و قائد الطاف حسین ملک سے فرسودہ نظام تعلیم کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں تاکہ ملک میں مساوی تعلیمی رائج ہوسکے ۔
 اے پی ایم ایس او کے چیئرمین فرحان شمس نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے ملک و قوم کی تقدیر اگر کوئی بد سکتا ہے وہ طلباء ہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ طلباء ہی سے قوموں کا مستقبل وابستہ ہے لہٰذا طلباء کو چاہئے کہ وہ ملک کی تعمیر وترقی کیلئے جدوجہد کریں ۔ اے پی ایم ایس او کے تحت اس ماڈل پری انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان www.ascircle.comکی ویب سائٹ پر کیاجائے گا ۔