Author Topic: سندھ بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ بیک وقت 30 اکتوبر کو ہونگے  (Read 3407 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
سندھ بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ بیک وقت 30 اکتوبر کو ہونگے    

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ بیک وقت 30 اکتوبر کو لیے جائیں گے۔ ڈاؤ یونیورسٹی نے مکمل دستاویزات جمع کروانے کے لیے طالب علموں کو 21 اکتوبر کی حتمی تاریخ دے دی۔ ڈاؤ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق تمام امیدواروں کو 27 سے 28 اکتوبر تک ایڈمٹ کارڈ مل جائیں گے تاہم ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کی صورت میں طالب علم ڈاؤ یونیورسٹی بابائے اردو کیمپس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے داخلہ سیل سے 29 اکتوبر رات گئے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔
 ڈاؤ یونیورسٹی کے تحت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں رواں سال کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ اوجھا کیمپس میں صبح 10 سے 12 بجے تک لیے جائیں گے۔ ڈاؤ یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے مجموعی طور پر 4 ہزار 6 سو طالب علموں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ کا کام جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بیشتر امیدواروں کے کاغذات نامکمل ہیں۔ امیدواروں کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کاغذات 21 اکتوبر تک مکمل کر دیں۔
 نامکمل کاغذات سے متعلق معلومات طالب علم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ کاغذات مکمل ہونے کے بعد نیشنل ٹیسٹنگ سروس کو بھیج دیئے جائیں گے۔ جہاں سے امیدواروں کو بذریعہ کوریئر ایڈمٹ کارڈ جاری ہوں گے۔ واضح رہے کہ صوبے میں پہلی دفعہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے طالب علم جو پرائیویٹ میڈیکل یونیورسٹی اور کالجوں میں ایم بی بی ایس کے لیے داخلہ لے چکے ہیں
اگر وہ سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کے اہل ہوئے تو پرائیویٹ میڈیکل یونیورسٹیاں اور کالجز سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلوں کے بعد طالب علموں کی داخلہ اور ٹیوشن فیس واپس کر دیں گے۔ یہ فیصلہ گورنر ہاؤس میں پرائیویٹ اور سرکاری میڈیکل کالجوں اور یونیورسٹیوں کے سربراہوں کے ایک اجلاس میں گزشتہ دنوں کیا گیا۔
شکریہ جنگ