Author Topic: سندھ میں میڈیکل جامعات میں ایک ہی دن انٹری ٹیسٹ کے خلاف احتجاج  (Read 3080 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
سندھ میں میڈیکل جامعات میں ایک ہی دن انٹری ٹیسٹ کے خلاف احتجاج    
حیدرآباد (25 اکتوبر) حیدرآباد اور کوٹری کے مختلف کالجوں کی طالبات نے سندھ کی دو بڑی میڈیکل جامعات میں ایک ہی روز پری انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کے اعلان کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت فائزہ چنا‘ نوشین ابڑو‘ ماریہ بلوچ‘ تسکین ابڑو و دیگر کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی دو میڈیکل یونیورسٹیز لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو اور پیپلز میڈیکل یونیورسٹی فار وومن شہید بے نظیر آباد میں داخلے کے لئے 30 اکتوبر کو انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن دو میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلہ ٹیسٹ سے بہت سی طالبات میڈیکل کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہوجائیں گی۔
شکریہ جنگ