Author Topic: برطانیہ: فیسوں میں اضافہ،یونیورسٹی داخلوں کی شرح میں کمی  (Read 4107 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
برطانیہ: فیسوں میں اضافہ،یونیورسٹی داخلوں کی شرح میں کمی    
لندن …جنگ نیوز… برطانیہ میں فیسوں میں اضافے کے باعث یونیورسٹیوں میں داخلوں کی شرح 9 فیصد کم رہی۔ برطانیہ کی یونیورسٹیوں کی داخلہ سروس یوکس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹیوں کی فیسوں میں اضافے کے بعد سال 2012ء کیلئے طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی داخلوں کیلئے درخواستوں میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ داخلوں کیلئے کل 69 ہزار 724 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ سال 2011ء میں یہ تعداد 76 ہزار 612 تھی۔ مذکورہ اعدادوشمار میں دوسرے کورسز کیلئے دی جانے والی درخواستوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تھی جبکہ دوسرے کورسز کیلئے درخواستوں کے جمع کرانے کی تاریخ 15 جنوری 2012ء ہے۔
شکریہ جنگ