Author Topic: انٹربورڈ کے نتائج میں بدنظمی،لاہور، پنڈی ، سرگودھا میں طلبہ سڑکوں پر  (Read 3078 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
انٹربورڈ کے نتائج میں بدنظمی،لاہور، پنڈی ، سرگودھا میں طلبہ سڑکوں پر

راولپنڈی …راولپنڈی میں طلبا نے انٹر کے نتائج میں بدنظمی کے خلاف بورڈ آفس کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی،تاہم چیئرمین بورڈ کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا،پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے طلبا نے انٹرنیٹ پر غلط رزلٹ جاری ہونے پرایسا بھرپور احتجاج کیا کہ پنجاب بورڈ کو اپنی غلطی سدھارنا ہی پڑی ، اِسی راستے پر چلتے ہوئے آج راولپنڈی میں بارہوریں جماعت کے طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے،ان کا مطالبہ تھا کہ گیارہویں جماعت کے طلبہ کی طرح ان کے نتائج بھی درست کیے جائیں ،طلبہ کا احتجاج رنگ لایا اور بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم نے انھیں یقین دہانی کرائی ہی دی کہ درست نتائج 45روز میں جاری کردیے جائیں گے،
طلبہ نے چیئرمین بورڈ کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا۔ادھر سرگودھا میں بھی انٹر کے نتائج غلط جاری کئے جانے کے خلا ف طلبہ نے احتجاج کیا اور سرگودھا انٹر بورڈ کی عمارت کا گھیراوٴ کرلیا، تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کرکے طلبہ کو عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا ، بعد میں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ری چیکنگ کی فیس کامطالبہ منظور ہونے کے بعد طلبہ منتشر ہوگئے۔لاہور میں بھی بارہویں جماعت کے طلبہ نے نتائج میں غلطیوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

شکریہ جنگ