Author Topic: لاہور:میڈیکل کالجزکے انٹری ٹیسٹ کیخلاف درخواست کی سماعت  (Read 3492 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
لاہور:میڈیکل کالجزکے انٹری ٹیسٹ کیخلاف درخواست کی سماعت
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے میڈیکل کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کیخلاف درخواست پر کہا ہے کہ کل تک حکومت نے کوئی جواب نہ دیا تو انٹری ٹیسٹ کے نتائج کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا جائے گا۔
عدالت کے روبرو طلباء اور طالبات کی طرف سے انٹری ٹیسٹ کے خلاف مختلف درخواستیں دائر کی گئیں جن میں کہا گیا کہ انٹری ٹیسٹ متوازی تعلیمی نظام ہے جس سے قابل اور ذہین طلباء بھی محض چند نمبروں کی وجہ سے حصول تعلیم کے بنیادی حق سے محروم کردیے جاتے ہیں۔پنجاب حکومت اور پی ایم ڈی سی کی طرف سے جواب پیش نہ کرنے اور مہلت مانگنے کا عدالت نے سخت نوٹس لیا ۔عدالت نے مہلت دینے سے انکار کرتے ہوئے کل تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی