Author Topic: Karachi Medical College Admission 2011  (Read 3122 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Karachi Medical College Admission 2011
« on: October 29, 2011, 08:17:12 AM »

Karachi Medical College Admission 2011
کراچی میڈیکل و ڈینٹل کالج میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے داخلہ پالیسی جاری    
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس برائے سال 2011-12 کی داخلہ پالیسی کا اعلان کردیا، ایم بی بی ایس کی 100 سیٹس جبکہ بی ڈی ایس کے لئے 50 نشستیں، سیلف فنانس کی بنیاد پر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لئے 20 فیصد کوٹہ اور اورسیزکے لئے 10 فیصد نشستیں مختص ہیں۔ کالج کی اکیڈمک کونسل کے مطابق پری میڈیکل سائنس گروپ اور اے لیول برائے سال 2011 کے طلبہ داخلے کے اہل ہونگے، داخلہ فارم 14 سے 26 نومبر تک کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ناظم آباد سے حاصل کئے جاسکتے ہیں جبکہ فارم 28 نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں تمام داخلے میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ انٹری ٹیسٹ کے لئے 1500 روپے نقد کے ہمراہ قومی شناختی کارڈ ، انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کی اسناد کے علاوہ پی آر سی اور ڈومیسائل جمع کرانا لازمی ہے۔ اکیڈمک کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے علیحدہ فارم جاری کئے جائیں گے تاکہ جن طلبہ کو جس فیلڈ میں داخلہ لینا ہو وہ اسی فارم کو پر کرے اگر کوئی طالبعلم دونوں فیلڈ کے ٹیسٹ میں بیٹھنا چاہے تو اس کو دونوں فارم بھرنے پڑیں گے جس کی کوئی علیحدہ فیس نہیں ہے ایک ہی پروسپکٹس میں دونوں فارم موجود ہیں۔