Library Sindh Study FG Study Punjab Study

Author Topic: میرپور خاص: انٹر آرٹس، کامرس اور اورینٹل لینگویجز گروپس کے نتائج کا اعلان  (Read 2545 times)

AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3785
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
میرپور خاص: انٹر آرٹس، کامرس اور اورینٹل لینگویجز گروپس کے نتائج کا اعلان    
میرپور خاص (نامہ نگار) تعلیمی بورڈ میرپور خاص نے بارہویں جماعت آرٹس، کامرس اور اورینٹل لینگویجز گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بورڈ کے چیئرمین شفیق احمد خان نے ناظم امتحانات عبدالحفیظ خان اور ڈپٹی سیکریٹری برکت قریشی کے ہمراہ نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سرہاڑی ضلع سانگھڑ کے طالب علم محمد اعظم مگسی اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گڑنگ بنگلو ضلع سانگھڑ کے طالب علم جام طارق علی خان جونیجو نے یکساں 766 نمبر حاصل کر کے آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سرہاڑی ضلع سانگھڑ کے طالب علم عبدالغفور نے دوسری اور اسی اسکول کے امیر بخش شیخ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ میں گورنمنٹ ابن رشد گرلزکالج میرپور خاص کی ثناء بنت عبدالستار نے پہلی،
 گورنمنٹ این اے کالج ٹنڈو آدم کے دانیال شیخ نے دوسری اور اسی کالج کے دلدار علی ملکانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ میں 390 طالب علم شریک ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 61.28 فیصد رہا۔ جبکہ آرٹس گروپ میں 3492 امیدواروں نے شرکت کی جس میں 80.38 فیصد کامیابی کا تناسب رہا۔