Author Topic: شفاف ری۔ چیکنگ نہ کئے جانے پر طلبہ کا بورڈ آفس کا گھیراو  (Read 3515 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
شفاف ری۔ چیکنگ نہ کئے جانے پر طلبہ کا بورڈ آفس کا گھیراو

ملتان :انٹرکے طلباء نے بورڈآفس کاگھیراؤکرلیا    

ملتان …فرسٹ ائیر کے نتائج منسوخ ہونے کے بعد شفاف ری۔ چیکنگ نہ کئے جانے پر ملتان میں پروفیسرز اور طلباء نے تعلیمی بورڈ کے دفتر کا گھیراوٴ کیا اور بورڈ کے دفتر میں امتحانات کی ری ۔چیکنگ کا بائیکاٹ کروا دیا۔ پنجاب پروفیسرز انیڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملتان میں پرچوں کی ری۔
 چیکنگ شفاف طورنہ کئے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔ مظاہرین کے ساتھ اس موقع پر طلباء بھی شامل تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت طلباء کے مستقبل سے کھیل رہی ہے اور ری چیکنگ کے نام پر طلباء کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی بورڈ میں ری مارکنگ کلریکل اسٹاف سے کروائی جا رہی ہے تاہم طلباء سیجو کہا گیا تھا کہ ان کے پرچوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے وہ نہیں ہو رہی ہے اس موقع پر پولیس کی بڑی تعداد بھی تعلیمی بورڈ کے دفتر کے باہر موجود رہی۔
 پروفیسرز کا کہنا تھا کہ ایف۔ اے کے پرچے بھی پروفیسرز چیک کرتے ہیں۔ بورڈ انتظامیہ اسکول کے اساتذہ اور کلرکوں سے یہ کام کروا کے نہ صرف طلباء بلکہ پروفیسرز کے ساتھ بھی نا انصافی کر رہی ہے۔ دفتر کا گھیراوٴ کرنے کے دوران چند پروفیسرز نے امتحانی ری۔ چیکنگ کا بائیکاٹ کروا دیا اور بتایا کہ یہ بائیکاٹ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت پروفیسرز کے مسائل حل نہیں کرتی جس پر طلباء اور پروفیسرز پر امن طور پر منشتر ہو گئے۔