Author Topic: کیڈٹ کالج جعفر آباد میں ایک استاد اور طالب علم کے درمیان تنازع  (Read 3599 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
کیڈٹ کالج جعفر آباد میں ایک استاد اور طالب علم کے درمیان تنازع
تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط کی کو برقرار رکھاجائے،ذو الفقار مگسی    
کوئٹہ…گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کیڈٹ کالجز سمیت تمام تعلیمی اداروں میں نظم وضبط کو سختی کے ساتھ برقرار رکھا جائے اور نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کی صدارت میں آج یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کیڈٹ کالج جعفر آباد کے معاملات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر گورنر نے کہا کہ کیڈٹ کالج کا مطلب ہی طلباء میں نظم و ضبط پیدا کرنا ہے لہٰذا خاص طور پر کیڈٹ کالجز میں اس کا خصوصی خیال رکھا جانا چاہیے،
 انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ کو کسی بھی قسم کے دباوٴ میں نہیں آنا چاہیے اور کالج میں بھرتیوں اور داخلے سمیت میرٹ کی پابندی کرنی چاہیے، اجلاس کے دوران کیڈٹ کالج جعفر آباد میں گذشتہ دنوں ایک استاد اور طالب علم کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع پر غور کیا گیا گورنر نے بتایا کہ اس ضمن میں انکوائری کروائی جا چکی ہے اور جلد ہی اس کی رپورٹ انہیں پیش کر دی جائیگی،
گورنرنے زور دیا کہ اس معاملے کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جائے اور جو بھی قصور وار پایا جائے اس کے خلاف ضابطے کے مطابق سخت کارروائی کی جائے، اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، صوبائی سیکریٹری تعلیم نے بھی شرکت کی۔
شکریہ جنگ