Author Topic: تعلیمی بورڈ میں آن لائن سسٹم خامیوں کی وجہ سے ختم کر دیا گیا  (Read 1828 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
تعلیمی بورڈ میں آن لائن سسٹم خامیوں کی وجہ سے ختم کر دیا گیا
لاہور… لاہور ہائیکورٹ نے آن لائن امتحانی سسٹم کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ بچوں کے تعلیمی مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،ایسا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس عظمت سعید نے یہ ریمارکس طلباء کی طرف سے آن لائن امتحانی سسٹم کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیے،سیکنڈری بورڈ کے وکیل نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ آن لائن سسٹم میں خامیاں تھیں اس لیے اسے ختم کر دیا گیا ہے،اس پر فاضل عدالت نے کہا کہ اس کا مطلب ہے آپ بچوں کے مستقبل سے کھیلتے رہے ہیں،قوم کے بچوں سے ایسا سلوک نہیں ہونے دینگے،ان کے تعلیمی نقصان کے ذمہ داروں سے سختی سے نمٹا جائے گا،عدالت نے نئے امتحانی سسٹم میں نقائص اوراس کی پیچیدگیوں پر حکومت پنجاب اور محکمہ تعلیم سے 12دسمبر کیلئے جواب طلب کر لیا۔