بلوچستان یونیورسٹی کے لیکچرار محمد دانش فائرنگ سے شہید
کوئٹہ۲۹ نومبر:نواکلی نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے لیکچرار محمد دانش جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق منگل کونواکلی کلی زرغون آباد سے بلوچستان یونیورسٹی کے لیکچرارمحمددانش گھرسے یونیورسٹی کے لیے نکلے توگھرکے قریب ہی نامعلوم مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع ہی جاں بحق ہوگئے ۔لاش کواسپتال پہنچادیاگیاتاہم ڈاکٹروں کی طرف سے تصدیق کے بعد ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔