Author Topic: سندھ یونیورسٹی، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز کے قتل کے بعد کشیدگی  (Read 2631 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
سندھ یونیورسٹی، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز کے قتل کے بعد کشیدگی    
جامشورو … جامشورو سندھ یونیورسٹی میں ڈائریکٹراسٹوڈنٹ افیئرز پروفیسر بشیرچنڑکے قتل کے واقعے کے بعدسیکڑوں طلبہ ہاسٹلزخالی کرکے گھروں کو چلے گئے۔ سندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز بشیر چنڑ کے قتل کے خلاف کئی روز سے یونیورسٹی میں درس وتدریس کا عمل معطل ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں طلبہ ہاسٹلزخالی کرکے اپنے گھروں کو چلے گئے جبکہ یونیورسٹی ٹیچرزایسوسی ایشن کی جنرل سیکریٹری عرفانہ ملاح کا کہنا ہے کہ وائس چانسلرکو ہٹانے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ آج دس بجے اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ اور دھرنا دیا جائے گا، انہوں نے گورنرسندھ واقعے کا فوری نوٹس لے کر یونیورسٹی کو تباہی سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔