Author Topic: گوجرانوالہ میڈیکل کالج کو میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ  (Read 3765 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
گوجرانوالہ میڈیکل کالج کو میڈیکل یونیورسٹی کا  درجہ
گوجرانوالہ:حکومت پنجاب وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈسٹر کٹ ہیڈکواٹر گوجرانوالہ (ڈی ایچ کیو اسپتال )اورگوجرانوالہ  میڈیکل کالج کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے الحاق کردیا جس کا آج  نوٹیفکیشن جاری  کردیا گیا۔گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو اسپتال کا نام تبدیل کرکے  گوجرانوالہ ٹیچنگ یونیورسٹی رکھ دیا گیا،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہاسپٹل گوجرانوالہ کو اپ گریڈ کر کے ایک ہزار بیڈ کا ٹیچنگ یونیورسٹی اسپتال کردیا گیا۔وائس چانسلر یوایچ ایس نے پاک اسٹڈی کے نمائندہ کو بتایا کہ
آئندہ تین سالوں میں گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی سیٹوں  میں سوفیصد اضافہ کردیا جائے گا۔