Author Topic: غیر معیاری تعلیمی نظام  (Read 3326 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
غیر معیاری تعلیمی نظام
« on: March 18, 2012, 08:20:42 AM »
غیر معیاری تعلیمی نظام    
دنیا کے تمام ممالک میں بہت سے مسائل ہوتے ہیں جن کو حل کرنے کے لئے ان کے ادارے اور حکمران جان توڑ محنت کرتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں اس کے برعکس ہے۔ یہاں مسائل تو بہت ہیں لیکن ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ادارے اور حکمراں کوئی اقدام نہیں اٹھاتے۔ان مسائل کے انبار میں سے ایک مسئلہ تعلیم کا غیر معیاری نظام ہے۔ جو سنگین مسئلہ ہے کیونکہ کوئی بھی معاشرہ یا ملک اس وقت تک ترقی یافتہ نہیں ہوسکتا جب تک اس کا تعلیمی نظام درست نہ ہو۔ ملک اس وقت تعلیم کے سنگین مسائل سے دو چار ہے جن کو حل کرنے والا کوئی نہیں۔ سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت دیکھ کر اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، گو کہ وزارت تعلیم کی جانب سے گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کئی مہمیں چلی ہیں مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ کچھ اسکولوں میں دیواریں اور کمرے تو ہیں لکین فرنیچر موجود نہیں، کہیں اساتذہ کی عدم دستیابی ہے تو کہیں لیبارٹریز اورسامان کی عدم دستیابی ہے جبکہ بہت سے اداروں میں پینے کے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں، اگر نلوں میں پانی آ بھی جائے تو وہ ایسا ہوتا ہے کہ پینے کے بعد بیمار ہو جائیں۔ اس کے علاوہ اکثر و بیشتر اسکولوں میں اساتذہ اور طالب علموں کی کمی ہے اگر دونوں موجود ہوں تو وہاں اسکولوں کی حالت ایسی ہے کہ پڑھنا تو دور وہاں جانے کا بھی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ اگر تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات نہ کئے گئے تو یہ شرح مذید کم ہو جائے گی۔ اس لئے حکومت اور ایسی ادارے جو تعلیمی نظام میں تبدیلی کے لئے کام کرتے ہیں ان مسائل کا فوری حل نکالیں۔ کیونکہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرکستا جب تک اس کا تعلیمی نظام درست نہ ہو۔
(سیدہ زینت ۔ جناح یونیورسٹی)