Author Topic: امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے نظام تیار کر رہے ہیں، چیئرمین میٹرک بورڈ  (Read 2051 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے نظام تیار کر رہے ہیں، چیئرمین میٹرک بورڈ
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے عملی امتحان2012ء کے آخری مرحلے میں چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر محمد سعید صدیقی اور ناظم امتحانات پروفیسر رفیعہ ملاح نے عثمان پبلک اسکول کیمپسI نارتھ کراچی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر اسکول ایڈمنسٹریٹر نسیم احمد صدیقی بھی موجود تھے۔ عملی امتحان کا انعقاد تسلی بخش پایا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر محمد سعید صدیقی نے کہا کہ ہم شفاف امتحانات کے انعقاد کے لئے تمام تعلیمی و سماجی حلقوں سے مشاورت سے مانیٹرنگ اور معائنے کا ایسا نظام تیار کر رہے ہیں جس سے امتحانات میں نقل کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ قابلیت اور استعداد کو بالادستی حاصل ہوگی۔اس موقع پر ناظم امتحانات پروفیسر رفیعہ ملاح نے کہا کہ تمام اسکولوں کے سربراہان و اساتذہ نے عملی امتحانات کے پرامن انعقاد میں بھرپور تعاون کیا اور اب تھیوری امتحانات میں بھی اسی طرح تعاون کریں گے۔