Author Topic: میرپور خاص میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 55 ہزار امیدوار شرکت کریں گے  (Read 4086 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
میرپور خاص : نویں دسویں کے سالانہ امتحانات میں 55 ہزار امیدوار شرکت کریں گے    
میرپور خاص (نامہ نگار) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے چیئرمین شفیق احمد خان نے کہا ہے کہ 5 اپریل 2012ء سے شروع ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 55 ہزار امیدوار شرکت کریں گے جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں کے پیش نظر میرپور خاص، سانگھڑ، عمرکوٹ اور تھرپارکر اضلاع کے 121 امتحانی مراکز میں سے 30 مراکز قریب ترین مراکز میں ضم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے اور اب سابقہ مراکز پر ہی شیڈول کے مطابق امتحانات ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیمی بورڈ کی پوری کوشش ہے کہ شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز کے پسماندہ اور دیہی علاقوں کے طلبا و طالبات کو بھی بہتر سہولتیں حاصل ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ متعلقہ تعلیمی اداروں کو روانہ کر دیے گئے ہیں۔