Author Topic: اے پی ایم ایس او کے تحت بی ایڈکالج میں کُل کراچی مقابلہ حسن نعت  (Read 3522 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
اے پی ایم ایس او کے تحت بی ایڈکالج میں کُل کراچی مقابلہ حسن نعت    

کراچی…آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن شعبہ طالبات کے تحت گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن میں ہفتہ طالبات کے دوسرے روز کُل کراچی مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا گیا. جس میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام نے بطور مہمان ِ خصوصی جبکہ اے پی ایم ایس او کی وائس چیئرپرسن اسر?ی طفیل، جوائنٹ سیکریٹری انا خان، شعبہ طالبات کی ذمہ داران و کارکنان سمیت شہر کے مختلف کالجز کے طلبہ وطالبات اور اساتذہ کرام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی.
 مقابلہ حسن نعت میں جامعہ این ای ڈی کے احمد خان اظہر، جامعہ کراچی کی سیدہ ابیہ زہرا اور جامعہ کراچی کے ہی وقاص خان نے بالترتیب اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی. مقابلہ حسن نعت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید منظر امام کا کہنا تھا کہ اے پی ایم ایس او اپنی ہم نصابی سرگرمیوں کی بدولت پورے ملک کے طلبہ و طالبات میں ایک نمایاں و منفرد مقام رکھتی ہے جو بلاشبہ قائد تحریک کی جدو جہد کا ثمر ہے جبکہ مقابلہ حسن نعت کے کامیاب انعقاد پر شعبہ طالبات کی ذمہ داران اور کارکنان کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں.
مقابلہ حسنِ نعت میں منصفین کے فرائض ملک کی نامور نعت خواں عظمی? زیدی اور علامہ سید باقر زیدی نے انجام دئیے. بعد ازاں محفل کے اختتام پر مہمانِ خصو صی نے جیتنے والے طلبہ میں شیلڈز اور اعزازی اسناد تقسیم کیں.