Author Topic: سندھ یونیورسٹی میں تدریسی عمل جاری، سخت حفاظتی انتظامات  (Read 2736 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
سندھ یونیورسٹی میں تدریسی عمل جاری، سخت حفاظتی انتظامات    
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سندھ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کے تمام تدریسی شعبوں میں جمعرات کو تدریسی عمل جاری رہا۔ اعلامیہ کے مطابق سندھ یونیورسٹی کے اساتذہ‘ ملازمین‘ طلبہ و طالبات کی پوائنٹ اور پرائیویٹ پوائنٹ بسیں مختلف روٹس سے روانہ ہوئیں۔ سندھ یونیورسٹی میں یونیورسٹی کے اپنے سکیورٹی عملے کی طرف سے پولیس اور رینجرز کی مدد سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کیمپس کے اہم راستوں پر شروع کی گئی چیکنگ بھی جاری رہی‘ سندھ یونیورسٹی کی طرف سے پرائیویٹ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے علامہ آئی آئی قاضی چوک پر پارکنگ ایریا قائم کیا گیا ہے جہاں یونیورسٹی آنے والی تمام پرائیویٹ گاڑیوں کو پارک کیا جاتا ہے‘ سندھ یونیورسٹی انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں وائس چانسلرز روڈ یونیورسٹی‘ اساتذہ اور ملازمین جبکہ کیمپس کا مین روڈ طلبہ و طالبات کی پوائنٹ بسوں و پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔