Author Topic: کراچی بورڈ نے نقل کی روک تھام کے بااثر افراد سے ملاقات شروع کردی  (Read 2592 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کراچی بورڈ نے نقل کی  روک تھام کے بااثر افراد سے ملاقات شروع کردی

کراچی: ۲۵ مارچ: کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ نے آئندہ ماہ(اپریل ) سے شروع ہونے والے  میٹرک کے امتحان کے دوران  امتحانی مراکز  پر قبضہ کو  روکنے اور
، نقل کی روک تھام اوربیرونی مداخلت روکنے کےلئے  کراچی کی سیاسی ، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتوں کا آج آغاز کردیا ہے ۔
کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے چپیرمین اور کنٹرولر امتحانات نے آج پہلی  ملاقات جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری جنرل  سے کی ، اور ان سے اپیل کی وہ اپنی طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کے ذریعہ کراچی کے تعلیمی ادارے میں نقل کی روک تھام کی کوششوں میں بورڈ کے ساتھ تعاون کریں۔
چیئرمین میٹرک بورڈ محمد سعید صدیقی نے میڈیا اور پاک اسٹڈی کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد ان تنظیموں سے وابستہ افراد امتحانی مراکز میں نقل کے خاتمے کےلئے ہر اول دستے کا کرداراداکریں۔
جماعت اسلامی کے قیادت نے چئیرمین بورڈ کا اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے کہا اسلامی جمعیت طلبہ پر آج تک بے شمار الزام لگے ہیں۔ لیکن کبھی بھی اسلامی جمعیت طلبہ پر  کسی امتحانی سنٹر میں  نقل کے لئے قبضہ کرنے یا کسی بھی طالب علم کو نقل میں مدد کرنے کا  الزام عائد نہیں کیاگیا،