Author Topic: کراچی میٹرک کے امتحانات میں 17 جعلی امیدوار پکڑے گئے  (Read 2656 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
کراچی میٹرک کے امتحانات میں 17 جعلی امیدوار پکڑے گئے، نقل کے پانچ کیس رپورٹ    
کراچی:میٹرک بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحان میں پیر کے روز 17 جعلی امیدوار اصل امیدوار کی جگہ امتحانات دیتے ہوئے پکڑے گئے جب کہ نقل کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دسویں جماعت (جنرل گروپ) اردو کے پرچے کے دوران چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی، پروفیسر محمدسعیدصدیقی نے ناظم امتحانات پروفیسر رفیعہ ملاح ، ڈائریکٹرپرائیویٹ اسکولز ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی اور اخلاق احمد کے ہمراہ کورنگی ٹاوٴن کے امتحانی مراکز کادورہ کیا۔ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر2 کے ایریا کورنگی سے 1 اور گورنمنٹ بوائز سیکنڈری بھٹائی کالونی سے 2 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے
چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر ناظم امتحانات نے دونوں اسکولوں کے نگراں کمرہ امتحان کو تبدیل کردیا اور آئندہ امتحان میں ان دونوں کو ڈیوٹی دینے سے نااہل قرار دے دیا۔ اس کے علاوہ کورنگی ٹاوٴن میں گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کورنگی ساڑھے 3 اور اپوا گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر5 میں امتحانی عمل کو تسلی بخش قرار دیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن زہرہ محسن شاہ نے این جے وی اسکول ، فضل الرحمن گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جیکب لائن کا دورہ کیا یہاں امتحانی ماحول تسلی بخش قرار دیا گیا۔
 ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول ذوالفقار علی شاہ نے نیشنل ہائی اسکول گلشن اقبال سے 2 امیدوار ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول محمدصالح بھٹو نے سینٹ پال ہائی اسکول سے 2 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے ، اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول محمدصالح بھٹو نے سینٹ پال ہائی اسکول اور نارویجین گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اعظم بستی محمودآباد کادورہ کیا۔نارویجین گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول سے ایک جعلی امیدوار پکڑا گیا جو اپنے بھائی کی جگہ امتحان دے رہا تھا اس کا رول نمبر 600832 تھا۔ دریں اثناء گورنمنٹ بوائزسیکنڈری اسکول نمبر1، سی ون ایریالانڈھی نمبر1 میں بورڈ کی طرف سے نامزد سینٹر کنٹرول آفیسر، یاور نجمی، فکسڈویجیلنس آفیسرزاہد شبیر، محمدلقمان اور سینٹرسپرنٹنڈنٹ (افضال احمد) کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 10 جعلی امیدوار پکڑے گئے جو اور کسی جگہ امتحان دے رہے تھے۔
ان کے رول نمبرز یہ ہیں۔611212,611240,611248,611213 ,611231,611218,6011708,601834 ,615423,610696 اس کے علاوہ اسی امتحانی مرکز سے 6 امیدوار ایسے تھے جن کی بورڈ سے جاری (شناخت نامہ) میں تصویر میں فرق تھا جب ان طلباء سے اصل ایڈمٹ کارڈ طلب کیا گیا تو وہ سینٹرسے بھاگ گئے۔