Author Topic: وزیراعلیٰ کی مشیر شرمیلا فاروقی کا دورہ امتحانی مراکز، 6 طلبہ پکڑے گئے  (Read 2603 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
وزیراعلیٰ کی مشیر شرمیلا فاروقی کا دورہ امتحانی مراکز، 6 طلبہ پکڑے گئے    
کراچی :وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے مختلف اسکولوں کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا، ان کے ساتھ ڈپٹی سیکیرٹری اسکولز محمد ایوب شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز احمد نواز نیازی، میٹرک بورڈ کے میڈیا کوآرڈینیٹر ایم اے جعفری اور علی اصغر شامل تھے۔
 ٹیم نے سب سے پہلے مہر نیم روز بوائز پرائمری اسکول بالمقابل کیپری سینما کا اچانک دورہ کیا جہاں انہیں چار طلبہ نقل کرتے ہوئے پائے گئے جنکی کاپی ڈپٹی ڈائریکٹر اسکول نے سائن کر کے بورڈ کے نمائندے کے حوالے کر دی جس کے بعد یہ کاپی چیئرمین بورڈ سعید صدیقی اور ناظم امتحانات میٹرک بورڈ پروفیسر رفیعہ ملاح کو بھجوا دی گئی جس کے بعد ٹیم نے این جے وی گورنمنٹ ہائی اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نقل کرتے ہوئے 2 طلبہ کو پکڑ لیا۔
ان کے نقل کے مواد کے ساتھ ان کی کاپی سیل کر کے اسے بھی چیئرمین اور ناظم امتحانات میٹرک بورڈ کو بھجوا دی گئیں۔ بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں تعلیمی نظام بہتر ہو اور طلبہ میرٹ پر امتحان پاس کریں تاکہ میرٹ پر ہی وہ اپنا مستقبل بنائیں۔
..