Author Topic: وفاق المدارس الجماعت العربیہ پاکستان کے دینی مدارس کے سالانہ امتحانات شروع  (Read 5862 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
وفاق المدارس الجماعت العربیہ پاکستان کے تحت ملک بھر کے دینی مدارس کے سالانہ امتحانات شروع    
کراچی:۱۸جون۲۰۱۲:وفاق المدارس الجماعت العربیہ پاکستان کے تحت ملک بھر کے دینی مدارس کی طرح جامعہ بنوریہ عالمیہ میں بھی وفاق کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا جس کے اختتام کے ساتھ ہی مدارس دینیہ میں تعلیمی سال مکمل ہوجائے گا اور اس کے بعد دو ماہ کی سالانہ چھٹیاں ہوں گی۔ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، شمالی علاقہ جات بشمول گلگت بلتستان میں امتحانات ایک ساتھ شروع ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں 2 لاکھ 22 ہزار 533 طلباء و طالبات کے لئے مجموعی طور پر 1366 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ امتحانات میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مختلف درجات کے مجموعی طور پر 1853 طلباء و طالبات شرکت کر رہے ہیں جن میں طلباء کی تعداد 1680 جبکہ طالبات کی تعداد 173 ہے۔ وفاق المدارس الجامعات العربیہ کے مجلس عاملہ کے مرکزی رکن و جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے مختلف امتحانی سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانات کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر نگراں ممتحن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے امتحانات کا نظام شفاف اور نقل کے رجحان سے پاک جبکہ دیگر تعلیمی اداروں کے لئے قابل تقلید ہے۔