Author Topic: آئی ایس او کے نئے مرکزی صدر کا انتخاب آج ہوگا  (Read 2854 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

آئی ایس او کے نئے مرکزی صدر کا انتخاب آج ہوگا۔
لاہور: رپورٹ: شبیر ابن عادل:  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائریشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر کا  انتخاب آج ہوگا۔ یار رہے کہ آئی ایس او کا مرکزی کنویشن ہر سال ستمبر/ اکتوبر میں ہوتا ہے ۔ لیکن سابقہ مرکزی صدر رحمان شاہ کے استفعی کی وجہ سے مرکزی صدر کا انتخاب آج ۲۹ جون کو ہوگا۔
مرکزی صدر کا انتخاب کے لئے الیکشن میں پاکستان بھر کے تمام یونٹ صدر اور ان کا  ایک نمائندہ ورٹ ڈالتا ہے ۔  
عموما علما اور سابق آئی ایس او کے صدرو پر مشتمل مجلس نظارت دو نام مجلس عمومی کو دیتی ہے ۔ جس میں سے ایک کو مرکزی صدر منتخب کیا جاتا ہے ۔

آئی ایس او کے مرکزی صدر کا انتخاب ایک ایسے وقت میں ہورہے جب آئی ایس او کے سابق بااثر افراد ایک نئی سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی کردار کے لئے مرکزی اجتماع لاہور میں  مینار پاکستان میں منعقد کررہے ہیں۔

یار رہے کہ ۱۹۹۶ٴ۹۷ سے تک آئی ایس او پاکستان تحریک جعفریہ کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو قائد ملت جعفریہ تسلیم کرتی تھی ۔ لیکن اس کے بعد آئی ایس او اور ساجد علی نقوی گروپ کے درمیان اختلافات کی وجہ سے آئی ایس او نے اپنا راستہ الگ کر لیا تھا۔ ۔
 
پاک اسٹڈی ذرائع کے مطابق آئی ایس او کا مرکزی کنویشن عمموما جامعہ المنتظر (ماڈل ٹاون  لاہور میں سب سے بڑا شعیہ مدرسہ) میں ہوتا ہے ۔ لیکن آج کا یہ اجتماع ال عمران مرکز شاہ جمال میں منعقد ہورہے ۔
بعض افراد کی رائے میں جامعہ المنتظر(شعیہ علما)گروپ سے اختلاف کی وجہ سے یہ اجلاس دوسری جگہ کیا گیا۔