Author Topic: اے پی ایم ایس او وفد کی وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس میں اساتذہ سے ملاقات  (Read 5534 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
اے پی ایم ایس او وفد کی وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس میں اساتذہ سے ملاقات

کراچی: آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے جامعہ وفاقی اردو گلشن کیمپس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور دیگر اساتذہ سے ملاقات کی اور انہیں بانی و قائد تحریک الطاف حسین کا پاکستان کی سلامتی و بقاء سے متعلق پیغام پہنچایا
 اس موقع پر رجسٹرار قمر الحق، ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک میڈم سمرہ ضمیر، بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈین ڈاکٹر سلمان ڈی محمد، ہومیوپیتھک کے ڈین ڈاکٹر کمال، فارمیسی کے ڈین ڈاکٹر اکبر سیال، شعبہ بائیو میڈیکل کے چیئرمین پروفیسر حلیم صدیقی، شعبہ شماریات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اقبال خان، شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین پروفیسر صدیق، شعبہ نباتیات کے چیئرمین پروفیسر طارق، شعبہ جغرافیہ کے پروفیسر عارف زبیری، شعبہ ابلاغ عامہ کی پروفیسر میڈم سیما، اے پی ایم ایس او کے وائس چیئرمین راحیل احمد، جوائنٹ سیکرٹری عادل خان، سیکرٹری نشر و اشاعت شبیر علی بابر، مرکزی رکن احمر فلسطینی، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر افضال، کنٹرولر ایگزامینیشن وقار الحق، اسسٹنٹ کنٹرولر پروفیسر مشرف اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے
 ملاقات کے دوران الطاف حسین کے حالیہ بیان پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ نے قائد تحریک الطاف حسین کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ اب پاکستان کی سا لمیت کا سوال ہے جس کے لیے تمام سیاست دانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا کیونکہ خدانخواستہ اگر ملک ہی نہ رہا تو ان کی سیاست بھی نہیں رہے گی
بذریعہ ای میل پریس ریلیز