گستاخانہ فلم کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس کا احتجاج جاری
گستاخانہ فلم کے خلاف پنجاب اور سندھ کے کئی شہروں میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طلبہ کا شدید احتجاج تیسرے دن بھی جاری ، گزشتہ دو دن کے احتجاج میں آئی ایس او کا دو کارکن ہلاک اور ۸۰ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ جب کہ کل رات لاہور امریکن سنٹر کے سامنے گرفتار آئی ایس او کے تین سو کارکنان کو آج رہا کردیا گیا۔